تیونس کے صدر نے وزیرِ اعظم کو برطرف، پارلیمنٹ کو معطل کر دیا
👁️ 24 بار دیکھا گیا
تیونس کے صدر نے وزیرِ اعظم کو برطرف، پارلیمنٹ کو معطل کر دیا
تیونس (ڈیلی اردو/وی او اے) تیونس کے صدر نے حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کر دیا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں صدر کے اقدام کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے تاہم مخالفین اسے بغاوت کا نام دے رہے ہیں۔
صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ وہ نئے وزیرِ اعظم کی مدد سے اعلیٰ اختیارات سنبھالیں گے۔ اس پیش رفت کو تیونس میں 2011 کے عرب اسپرنگ سے موسوم انقلاب کے بعد جمہوری نظام کے لیے سب سے بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔
صدر کی جانب سے وزیرِ اعظم ہشام مشیشی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد شہری دارالحکومت اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر امڈ آئے۔ وہ نعرے لگا رہے تھے اور گاڑیوں کے ہارن بجا رہے تھے۔
یہ مناظر اس انقلاب کی یاد دلانے لگے جس نے 2011 میں تیونس میں جنم لینے کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور اسے ‘عرب اسپرنگ’ کا نام دیا گیا تھا۔
صدر سعید کے ایک کمزور حکومت اور منقسم پارلیمنٹ کے خلاف اقدام کے لیے کتنی حمایت پائی جاتی ہے؟ یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ صدر نے کسی بھی طرح کے پرتشدد ردِعمل کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
اتوار کو ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ “میں کسی بھی ایسے شخص کو خبردار کر رہا ہوں جو ہتھیار اٹھانے کا سوچ رہا ہے جس نے ایک گولی بھی چلائی مسلح افواج اس کا جواب گولیوں سے ہی دیں گی۔”
دو عینی شاہدین کے مطابق صدر کے بیان کے بعد فوجی گاڑیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنے حصار میں لے لیا جب لوگ یہاں خوشی سے نعرے لگا رہے تھے اور قومی نغمے گا رہے تھے۔
کئی برسوں کے مفلوج نظام، بدعنوانی، ریاستی خدمات میں تنزلی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تیونس کے بہت سے شہری نالاں تھے۔ اس کے بعد کرونا وبا نے گزشتہ برس معیشت کو مزید نقصان پہنچایا تھا۔ اس سال موسمِ گرما میں بیماری کے پھیلاؤ کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔
صدر اور پارلیمنٹ دونوں کا انتخاب 2019 میں الگ الگ انتخاب کے نتیجے میں ہوا تھا جب وزیرِ اعظم ہشام مشیشی نے گزشتہ برس موسمِ گرما میں عہدہ سنبھالا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C