جاپان: کیوٹو میں اینیمیشن اسٹوڈیو میں آتش گیر مادے سے حملہ، 33 افراد ہلاک، 44 زخمی
👁️ 130 بار دیکھا گیا
جاپان: کیوٹو میں اینیمیشن اسٹوڈیو میں آتش گیر مادے سے حملہ، 33 افراد ہلاک، 44 زخمی
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں مقامی اینی میشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 44 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک آتش گیر مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
Update: at least 33 people have died in a fire at Kyoto Animation, one of Japan's most popular anime studios. The suspected arsonist is in custody.
More: https://t.co/g9O0JPC2ZV pic.twitter.com/aCqPGSes2j
— Kotaku (@Kotaku) July 18, 2019
میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے میں 33 افراد ہلاک اور 44 زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک شخص نے اسٹوڈیو میں مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔
اس حملے کے مقاصد کا بھی تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے جائے وقوعہ کے قریب زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں جب کہ بعد میں لوگوں کو کمبلوں میں لپٹے دیکھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C