جبری گمشدگی کے الزام پر اب اداروں کے سربراہان کو طلب کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی
👁️ 175 بار دیکھا گیا
جبری گمشدگی کے الزام پر اب اداروں کے سربراہان کو طلب کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) جبری گمشدگی کے مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات سے لوگوں میں نفرت ’اداروں کے خلاف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بڑھ رہی ہے۔‘
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لاپتہ شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹریز ’آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے سے معلوم کر کے رپورٹ جمع کرائیں۔‘
عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکریٹری دفاع راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز سے رپورٹ لے کر آگاہ کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مسنگ پرسن کی اہلیہ خلیفہ خورشید کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خواجہ خورشید نے نیلم ویلی سے ایم ایل اے کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔
درخواست گزار کے وکلا نے اس درخواست میں بنائے گئے فریقوں کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے جسٹس محسن اختر کیانی نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ جب تک وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سے رپورٹ نہیں آجاتی اس وقت تک نوٹس جاری جاری نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ پالیسی بنانے والوں کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ ’ایک ایکشن کا ری ایکشن بڑا سخت آ رہا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عدالتوں کا کام جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی تک ہی محدود رہ گیا ہے۔
وکیل ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ایک طالب علم انیس الرحمن کو پانچ جون کو بلوچستان سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور ابھی تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے پانچ طالب علموں کو ’اٹھایا گیا تھا جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اب گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔‘
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ’چلیں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی لمبی فہرست میں کچھ تو کمی واقع ہوئی ہے۔‘
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کے علاوہ ایک اور بلوچستان کے رہائشی راشد حسین کو دوبئی کی حکومت کے پاکستان کی درخواست پر ڈی پورٹ کرکے واپس بھیجا تھا لیکن ابھی تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں مل رہا۔
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ انھوں نے بلوچستان ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر راشد حسین پاکستان آیا تھا تو اس کی بازیابی حکومت وقت کا کام ہے۔‘
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ’راشد حسین سنہ دو ہزار انیس میں دوبئی سے پاکستان آئے تھے اور اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔‘
جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا ہے کہ وہ جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے کو دیکھنے کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیں۔
انھوں نے کہا کہ جو معاملات نیشنل سکیورٹی سے متعلق ہیں تو ان کی کارروائی کو اِن کیمرا کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات میں اٹارنی جنرل یا ایڈشنل اٹارنی جنرل کو نہیں بلائیں گے بلکہ ان اداروں کے سربراہوں کو طلب کریں گے جن پر جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
انھوں نے کہا کہ اداروں کے وقار میں اضافہ ہونے کی بجائے ان اداروں کے خلاف ’نفرت بڑھ رہی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی ایک بڑا اچھا ادارہ تھا لیکن ایک ادارے کی مداخلت کی وجہ سے یہ ادارہ بھی صیح طریقے سے کام نہیں کر رہا۔
انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں عدالت مایوس ضرور ہوتی ہے لیکن وہ اس مقدمے کو ختم نہیں کرے گی جب تک وہ بازیاب نہیں ہوتے۔
انھوں نے کہا کہ اداروں نے پرفارم کرنا ہوتا ہے لوگوں کو اٹھانا نہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اگر عدالت نے متعقلہ افراد کے خلاف کارروائی کی ٹھان لی تو اس حکومت کے پچاس فیصد افراد کے خلاف کارروائی ہو جائے گی اور سب کو عدالت میں طلب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی مقامی عدالت نے مزاحمتی شاعر احمد فرہاد کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری کے مطابق احمد فرہاد کے خلاف دو مقدمات درج تھے جن میں سے ایک قابل ضمانت تھا جبکہ دوسرا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھا اور ان دونوں کیسز میں ان کی ضمانت ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26327 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15576 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11862 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9179 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7461 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5262 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C