جدہ: ’’غزہ معصوم زندگیوں اور بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے‘‘: پاکستانی وزیرِ خارجہ
👁️ 361 بار دیکھا گیا
جدہ: ’’غزہ معصوم زندگیوں اور بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے‘‘: پاکستانی وزیرِ خارجہ
جدہ (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک پر مشتمل وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج (پیر) جدہ میں جاری ہے۔ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب اسرائیل غزہ شہر پر مکمل قبضے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اسرائیل مبینہ طور پر بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ نے گزشتہ جمعہ کو باضابطہ طور پر غزہ کو ’’قحط زدہ علاقہ‘‘ قرار دیا تھا، جو مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ نے اجلاس سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فوجی کنٹرول قائم کرنے کے اعلان اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد بلایا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق اسرائیل کا نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا تصور اشتعال، انتہا پسندی اور جارحیت پر مبنی پالیسیوں کا تسلسل ہے، جو ریاستوں کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے امکانات کو سبوتاژ کرتا ہے۔
پاکستانی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی اور 31 عرب ممالک کے اس مشترکہ مؤقف کی توثیق کرتا ہے جس میں اسرائیلی عزائم کو خطے اور عالمی امن کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق ’’غزہ معصوم زندگیوں اور بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے، ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، تاریخ ہمارے بیانات نہیں بلکہ اقدامات کو یاد رکھے گی۔ فلسطینی عوام کو صرف بیانات نہیں بلکہ اسرائیلی قبضے سے آزادی اور تکالیف سے نجات کے لیے عملی اقدامات چاہییں۔‘‘
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے اور اس سلسلے میں او آئی سی کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔
ترکی کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت ترکی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، جو اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچے ہیں، نے خبردار کیا کہ ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا وہم عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ الشرق الأوسط میں شائع اپنے مضمون میں انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف اجتماعی اقدامات کریں اور اس اجلاس کو مسلم دنیا کے اجتماعی عزم کو مضبوط بنانے کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
31/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
31/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کی مبینہ کارروائی گاؤں میں داخل ہو کر شہری کو اغوا کرلیا
31/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں مزید 3 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید، ایک ہفتے میں سزا پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی
31/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بعض طاقتور قوتیں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوششوں میں مثبت پیش رفت کے اشارے
31/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26413 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15649 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11953 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9316 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7569 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5546 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C