03/December/2025

جرمن فوج کا ہزاروں راؤنڈ گولہ بارود چوری، تحقیقات شروع

👁️ 264 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمن فوج کا ہزاروں راؤنڈ گولہ بارود چوری، تحقیقات شروع

جرمن فوج کا ہزاروں راؤنڈ گولہ بارود چوری، تحقیقات شروع

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے)  جرمن فوج کے لیے بھیجا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود ایک کنٹریکٹر کے ٹرک سے اس وقت چوری ہو گیا، جب ڈرائیور نے مشرقی شہر ماگڈے برگ کے قریب رات گزارنے کے لیے گاڑی ایک ہوٹل کے باہر کھڑی کر دی۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ٹریلر سے ہزاروں راؤنڈ غائب پائے گئے، جس کا پتہ اگلی صبح ڈلیوری کے وقت چلا۔

 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 20 ہزار راؤنڈز میں سے پستول کی  10 ہزار گولیاں، 9,900 راؤنڈز مشقی فائر کے لیے اور دھوئیں والے راؤنڈ بھی چوری ہوئے۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ واردات اتفاقیہ نہیں بلکہ ملزمان ٹرانسپورٹ پر نظر رکھے ہوئے تھی اور ڈرائیور کے غیر منصوبہ بند قیام کے دوران کارروائی کی گئی۔

 

فوج نے واقعے کی فوری رپورٹ پولیس کو دے دی ہے اور سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ایک ہی ڈرائیور کے ذریعے حساس کارگو کی نقل و حمل  کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ جرمنی دفاعی بجٹ بڑھا رہا ہے اور اپنی مسلح افواج کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C