جرمنی نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا
👁️ 96 بار دیکھا گیا
جرمنی نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا
میونخ (ویب ڈیسک) جرمنی نے ایرانی جوہری معاہدے اور تہران کو الگ تھلک کرنے کے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مطالبے کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کی جانب سے یورپی ممالک سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے اور تہران سے الگ ہوجائے۔
تاہم جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے 2015 کے معاہدے کا دفاع کیا، جس کے تحت ایران پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام سے تیزی سے پیچھے ہٹ جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں ہونے والی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ہیکو ماس نے کہا کہ ’برطانوی، فرانسیسی اور پوری یورپی یونین کے ساتھ ہم نے آج تک ایران کو جوہری معاہدے میں رکھنے کے راستے تلاش کیے ہیں‘۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پولینڈ میں آشوٹز حراستی کیمپ کے دورے کے دوران ایران پر نازیوں کے مشابہ یہود دشمنی کا الزام لگایا اور کہا کہ اس دورے نے تہران کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کو مضبوط کیا۔
میونخ پہنچنے سے قبل مائیک پینس نے کہا کہ ’تہران میں ہمارے لوگ ہیں، جو قاتلانہ دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب یہود مخالف یورپ میں نازیوں کو متحرک کیا جارہا ہے‘۔
ان کے اس بیان پر جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ایران کے ساتھ ہمارے مقاصد جوہری معاہدے کے بغیر ہیں کیونکہ ہم واضح طور پر دیکھتے ہیں کہ کس طرح ایران خطے میں غیر مستحکم ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے بغیر ’خطہ مزید محفوظ نہیں ہوگا اور اصل میں یہ ایک کھلے تنازع کے قریب تر ہونے کا قدم ہوگا‘۔
علاوہ ازیں مائیک پینس نے یورپی یونین کی جانب سے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کی مذمت کی اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے اقدام پر تنقید بھی کی کہ امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپنیاں ایران میں کام کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C