جرمنی کی یوکرین کیلئے2.7 بلین یورو کی نئی فوجی امداد
👁️ 31 بار دیکھا گیا
جرمنی کی یوکرین کیلئے2.7 بلین یورو کی نئی فوجی امداد
برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے ایف پی) جرمنی نے یوکرین کے لیے 2.7 بلین یورو کے نئے ملٹری امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکیج کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کی طرف سے جرمنی کا دورہ بھی متوقع ہے۔
Germany says it's providing Ukraine with additional military aid worth more than 2.7 billion euros ($3 billion) including tanks, anti-aircraft systems and ammunition. https://t.co/FlutH4GY6E
— The Associated Press (@AP) May 13, 2023
آج ہفتہ 13 مئی کو یوکرین کے لیے اعلان کیے گئے امدادی پیکج کی مالیت تین بلین امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ 24 فروری 2022ء کو یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے جرمنی کی طرف سے یوکرین کے لیے یہ اب تک کا سب سے بڑا امدادی پیکیج ہے۔ ساتھ ہی جرمنی نے یہ عزم بھی ظاہر کیا ہے کہ کییف حکومت کو جب جب ضرورت ہو گی برلن اس کی مدد کرے گا۔
#BREAKING Germany unveils 2.7 bn euro weapons package for Ukraine: ministry pic.twitter.com/cz6SGkX7U7
— AFP News Agency (@AFP) May 13, 2023
نئے پیکیج میں کیا کچھ شامل ہے
برلن حکومت کی طرف سے یوکرین کے لیے اعلان کیے گئے فوجی امدادی پیکج میں 15 لیوپارڈ ون ٹینک، 15 گیپارڈ طیارہ شکن ٹینک اور 200 نگرانی کرنے والے ڈرون بھی شامل ہیں۔
جرمن وزارت دفاع کے مطابق اس پیکج میں چار آئرس اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز کے علاوہ 18 ہاؤٹزر بھی شامل ہیں جو گولہ باری کا جدید نظام ہے۔
جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کے مطابق، ’’ہم سب اس خوفناک اور غیر قانونی جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں… بدقسمتی سے ابھی تک یہ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ اس لیے جرمنی ہر وہ مدد فراہم کرے گا جو وہ کر سکتا ہے اور جب تک اس کی ضرورت ہے۔‘‘
یوکرینی صدر کی روم آمد
جرمنی کی طرف سے یوکرین کے لیے تین ارب ڈالرز مالیت کے ملٹری امدادی پیکیج کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی اطالوی دارالحکومت روم پہنچے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران کیتھولک میسحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔
ابھی تک اس بات کا واضح اعلان نہیں کیا گیا لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ زیلنسکی جرمن دارالحکومت برلن بھی پہنچیں گے جہاں ان کی جرمن رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
یوکرین کی طرف سے جرمن فیصلے کا خیر مقدم
جرمنی کی طرف سے نئے ملٹری امدادی پیکج کے اعلان کا یوکرین نے خیر مقدم کیا ہے۔ یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف آندری یرماک نے ٹیلی گرام پر لکھا، ’’ہمارے اتحادیوں کا شکریہ۔‘‘
یوکرین آئندہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران جوابی فوجی کارروائیوں کے لیے اپنے اتحادیوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، جیٹ طیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی پر زور دیتا رہا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد ابتدا میں جرمنی یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا شکار رہا تھا۔ اس کی وجہ یہ خوف تھا کہ یہ عمل اس جنگ کے پھیلاؤ کی وجہ بن سکتا ہے۔ تاہم رواں برس جنوری میں برلن نے یوکرین کو اپنے جدید لیوپارڈ ٹینک بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ مزید ٹینک بھیجنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C