جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد
👁️ 117 بار دیکھا گیا
جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بعد جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے اور وزارت قانون و انصاف نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی جو منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجی جائے گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
نئے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے، جسٹس گلزار احمد قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائی کورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، 2 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔
واضح رہے جسٹس گلزار احمد کے 2 فروری 2022ء کو مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16 ستمبر 2023ء تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔
خیال رہے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C