جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
👁️ 570 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
جنوبی وزیرستان (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ کے کوٹکئی بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوٹکئی بازار میں دو افراد کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سردار سرحدی اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ روزنامچہ میں درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے محرکات کا تعین اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C