08/May/2026

جنوبی وزیرستان: انگور اڈہ میں افغان طالبان کی مارٹر شیلنگ، 10 پاکستانی شہری زخمی

👁️ 160 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: انگور اڈہ میں افغان طالبان کی مارٹر شیلنگ، 10 پاکستانی شہری زخمی

جنوبی وزیرستان: انگور اڈہ میں افغان طالبان کی مارٹر شیلنگ، 10 پاکستانی شہری زخمی

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی جنوبی وزیرستان لوئر کی سرحدی تحصیل انگور اڈہ میں مبینہ طور پر افغان طالبان کی جانب سے مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق 7 مئی 2026 کو ڈیورنڈ لائن کے قریب واقع انگور اڈہ بازار پر 3 مارٹر گولے فائر کیے گئے، جو غزیز رحمان ہوٹل اور اس کے قریب موجود دکانوں پر آ کر گرے۔ دھماکوں کے نتیجے میں بازار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔

 

واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

علاقے میں واقعے کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C