جنوبی وزیرستان: صحافی معراج خالد کا گھر شدت پسندوں نے اڑا دیا
👁️ 467 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: صحافی معراج خالد کا گھر شدت پسندوں نے اڑا دیا
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں شدت پسندوں نے مقامی صحافی معراج خالد کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق، یہ حملہ گزشتہ روز کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں نے کیا۔ اس دھماکے کی ویڈیو بھی طالبان نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔
معراج خالد کا تعلق اپر جنوبی وزیرستان سے ہے اور وہ گزشتہ تین سال سے روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں، جبکہ ان کے اہلخانہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ دھماکے کے وقت گھر میں ان کے رشتہ دار موجود تھے۔
معراج خالد نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ٹی ٹی پی نے ان پر یہ جھوٹا الزام لگایا کہ انہوں نے گھر فوج کو دے دیا ہے، حالانکہ یہ دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔ ان کے مطابق، عسکریت پسندوں نے گھر کا سامان لوٹا اور بعد ازاں بارودی مواد نصب کر کے دھماکا کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مقامی خبریں دینے پر قومی لشکر نے ان کے گھر کو مسمار کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم پولیس اور متعلقہ اداروں کی بروقت مداخلت سے مسماری رکوا دی گئی۔ اس کے باوجود جرگے نے ان کے خاندان کو وانا سے بے دخل کر دیا تھا۔
معراج خالد کا کہنا ہے کہ غربت اور ذاتی حالات کے باعث وہ اسلام آباد منتقل ہوئے تھے اور ان کا گھر کسی ادارے یا فرد کے حوالے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ٹی ٹی پی کو وضاحت بھی دی تھی، لیکن اس کے باوجود شدت پسندوں نے ان کا گھر دھماکے سے اڑا دیا۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دریں اثنا، جنوبی وزیرستان کے ایک اور مقامی صحافی لال وزیر کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
اس سے قبل بھی وہ متعدد حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ گزشتہ برس ایک بم دھماکے میں وہ بال بال بچ گئے تھے، جبکہ 2023 میں ان کے گھر پر راکٹ لانچر سے فائر کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے دو چچا زاد بھائی شدید زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے پہلے 2013 میں بھی لال وزیر کو القاعدہ نیٹ ورک کے شدت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C