جنوبی وزیرستان میں خودکش کار حملہ، ایک شہری ہلاک، 18 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
👁️ 267 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش کار حملہ، ایک شہری ہلاک، 18 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
وانا (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیے گئے خودکش حملے میں کم از کم ایک نوجوان شہری ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ خودکش حملہ آور بھی موقع پر ہی مارا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان لوئر طاہر شاہ وزیر کے مطابق یہ واقعہ اعظم ورسک بازار کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مشکوک گاڑی سکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب بڑھ رہی تھی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف سکیورٹی فورسز تھیں، تاہم ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکہ ہو جانے کے باعث زیادہ جانی نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جان محمد شنواری کے مطابق ہسپتال میں 14 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے تین سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں اور تمام کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والا نوجوان محمد اقبال تھا، جو اس وقت کرکٹ کھیل رہا تھا۔ زخمیوں میں آٹھ سالہ ایمل کانسی بھی شامل ہے، جس کے والد کے مطابق بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
اعظم ورسک علاقہ وانا سے تقریباً 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں دھماکہ بازار سے چند میٹر کے فاصلے پر پیش آیا جبکہ قریب ہی سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ بھی قائم ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
جنوبی اضلاع میں حالیہ عرصے کے دوران سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوئی ہے، جہاں بم دھماکوں، ڈرون حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان کو بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد مقامی افراد نے ’چیغہ پارٹی‘ تشکیل دے کر مبینہ شدت پسند ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C