14/June/2024

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او رحمان دوتانی ہلاک

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او رحمان دوتانی ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او رحمان دوتانی ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بروز جمعہ کو دوپہر کے وقت جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خولہ میں پیش آیا۔

پولیس حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ایس ایچ او رحمان دوتانی گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ توئی خولہ کے قریب مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ موقعے ہی پر ہلاک ہو گئے۔

انھوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایس ایچ او کی لاش کو وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C