جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج
👁️ 336 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج
پشاور (ش ش) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی ہے، جبکہ ضلع بونیر میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہو گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق اتوار کو مبینہ ڈرون حملے میں محمد نواز نظر خیل ہلاک جبکہ ان کے خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال لدھا منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد اپر جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قبائلی اللہ جان کوٹ کے مقام پر جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے لدھا، وانا اور ٹانک کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، جس کے باعث علاقے میں آمدورفت اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے محمد نواز نظر خیل کے اہل خانہ، قبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے سام بریگیڈ کے باہر بھی دھرنا دے رکھا ہے، جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے لدھا، وانا اور ٹانک کو ملانے والی شاہراہ پر متعدد مقامات پر خندقیں کھود کر ہر قسم کی ٹریفک معطل کر دی، جبکہ سام بریگیڈ جانے والی سڑک بھی کھود کر بند کر دی گئی۔
مظاہرین نے محمد نواز نظر خیل کی قبر بھی بریگیڈ جانے والی سڑک کے درمیان کھودی، تاہم آخری اطلاعات تک تدفین نہیں کی گئی تھی اور مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھے ہوئے تھے۔
واقعے یا احتجاج کے حوالے سے تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
دوسری جانب ضلع بونیر کی تحصیل خدوخیل کے علاقے توتالئی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسکین زادہ ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق مسکین زادہ معمول کی ڈیوٹی پر تھے اور سوابی روڈ کے قریب دمازئی کے علاقے میں موجود تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واقعے کے بعد سینکڑوں مقامی افراد نے پولیس اسٹیشن کے سامنے جمع ہو کر شدید احتجاج کیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے علاقے میں مسلح دہشت گرد سرگرم ہیں، جو سڑکیں بند کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق عوامی مطالبے پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائیاں شروع کی ہیں، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C