جنوبی کوریا: فوجی مشق کے دوران لڑاکا طیاروں نے 8 بم آبادی پر گرا دیے، 14 شہری زخمی
👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا: فوجی مشق کے دوران لڑاکا طیاروں نے 8 بم آبادی پر گرا دیے، 14 شہری زخمی
سیول (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا میں ایک فوجی مشق میں حصہ لینے والے دو لڑاکا طیاروں نے حادثاتی طور پر آٹھ بم ایک آبادی پر گِرا دیے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے کی جانے والی اس معمول کی فوجی مشق کا مقصد شمالی کوریا کے کسی بھی ممکنہ حملے کے خلاف اپنے جنگی طیاروں کو برقرار رکھنا تھا۔
یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں پیش آیا جب دو ’کے ایف 16‘ طیاروں سے غلطی سے آٹھ بم آبادی کے قریب گر گئے۔
جنوبی کوریا کی فضائیہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس سے ہونے والے نقصان پر وہ معذرت خواہ ہیں۔ فضائیہ نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
جنوبی کوریا میں اگرچہ فوجی مشقوں کے دوران بم اور گولے بعض اوقات شہری علاقوں کے قریب گرتے رہتے ہیں لیکن ان سے شاذ و نادر ہی لوگ زخمی ہوتے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد کی گردن اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو ایک 60 سالہ بزرگ شہری اپنی گاڑی میں گزر رہا تھا اور طیاروں سے گرنے والے بموں سے نکلنے والا چھرا اس شہری کی گردن میں پیوست ہو گیا۔
اس زخمی شہری نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’میں گاڑی چلا رہا تھا جب میں نے دھماکے کی آواز سُنی۔ اور جب مجھے ہوش آیا تو میں ایمبولینس میں تھا۔‘
جنوبی کوریا کی فضائیہ نے بی بی سی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے غیر معمولی طور پر آٹھ گولے گرائے۔ یہ گولے فائرنگ کی مقررہ حد سے باہر کے علاقے میں جا گرے۔‘
فوج نے کہا کہ جیٹ طیاروں میں سے ایک کے پائلٹ نے غلطی سے طیارے کے سسٹم میں غلط کوآرڈینیٹ داخل کر دیے جس کی وجہ سے اس سے داغے گئے بم شہری آبادی پر جا گرے۔
فوج نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش سے منسلک اہلکاروں نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ دوسرے جیٹ طیارے سے بم کیوں گرائے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد لائیو فائر کی تمام فوجی مشقیں معطل کر دی گئی ہیں۔
اس واقعے کے نتیجے میں آبادی میں موجود ایک چرچ کی عمارت اور چند مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں ایک عمارت کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں اور چرچ کی چھت کو پہنچنے والا نقصان واضح ہے۔
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ جب واقعہ پیش آیا تو وہ اپنے گھر میں ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس نے ان کے گھر کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
اس گھر کے قریب واقع معمر افراد کے ایک کیئر سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کی عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ اس شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیئر سینٹر میں موجود معمر افراد اتنے خوفزدہ ہوئے کہ انھیں ان کے گھروں میں واپس بھیجنا پڑا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق چند نہ پھٹنے والے بموں کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 464 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 435 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 338 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 900 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4832 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2325 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C