حضرت علیؑ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
👁️ 66 بار دیکھا گیا
حضرت علیؑ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی اردو) یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقعہ پر 27 مئی بروز پیر کو لاہور میں عام تعطیل ہو گی۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 27 مئی کو شہر کی تمام مقامی دفاتر، سرکاری و نجی ادارے، سول سیکرٹریٹ اور ملحقہ محکمہ جات اور ڈسٹرکٹ کورٹس بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی، تمام سرکاری سکول و پرائیوٹ، ضلعی دفاتر مقامی دفاتر، سرکاری و نجی ادارے، سول سیکرٹریٹ اور ملحقہ محکمہ جات اور ڈسٹرکٹ کورٹس بند رہیں گے ۔ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا کر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
مزید برآں محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت امن و امان کے متعلق اجلاس کے دوران چینی نائب صدر کی لاہور کے متوقع دورے اور یوم شہادت حضرت علیؑ کے دوران سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 21 رمضان کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے موبائل سروس کی بندش اور ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی گئی۔
دوسری جانب یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنیکی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہونے والے مرکزی جلوس سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کے جلوسوں کی سخت سکیورٹی اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آتشیں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فرقہ واریت کو فروغ دینے والی متنازعہ اور اشتعال انگیز تقاریر کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بڑے جلوسوں کی نگرانی کیلئے لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کی فضائی نگرانی کی غرض سے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے گا اور ڈرون، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سکیورٹی کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C