حلب میدانِ جنگ بن گیا، شامی افواج اور کرد جنگجوؤں میں خونریز لڑائی
👁️ 218 بار دیکھا گیا
حلب میدانِ جنگ بن گیا، شامی افواج اور کرد جنگجوؤں میں خونریز لڑائی
دمشق (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) شام کے شمالی شہر حلب میں منگل کے روز کرد جنگجوؤں اور شامی سرکاری افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فریقین نے تشدد کا ذمہ دار ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔ یہ جھڑپیں کرد انٹرنل سکیورٹی فورسز، جو سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے وابستہ ہیں، اور شامی حکومت کی اتحادی افواج کے درمیان ہوئیں۔
شامی سرکاری میڈیا کے مطابق، ایس ڈی ایف کی جانب سے حلب میں شیحان راؤنڈ اباؤٹ کے قریب علاقے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں وزارت دفاع کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ہسپتال ذرائع نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ رہائشی علاقوں پر گولہ باری کے دوران دو خواتین ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوا۔ شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، گولہ باری سے بالخصوص گنجان آباد علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب ایس ڈی ایف کے ترجمان فرہاد الشامی نے ڈی پی اے کو بتایا کہ حکومت کے زیرِ اثر مسلح گروہوں، جن میں سلیمان شاہ ڈویژن، حمزہ ڈویژن اور سلطان مراد دھڑا شامل ہیں، نے حملے کیے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ ایس ڈی ایف نے ترکی کے اتحادی ان مسلح گروہوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے حلب صوبے کے مختلف علاقوں میں مارٹر گولوں، بھاری ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C