حوثیوں کا تل ابیب کے قریب بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
👁️ 97 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا تل ابیب کے قریب بین گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
صنعا (ڈیلی اردو/رائٹرز) ایران کے حمایت یافتہ حوثی انصار اللہ گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے منگل کی صبح ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا ہے کہ گروپ نے بین گوریون ایئر پورٹ پر ذوالفقار اور فلسطین نامی دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
بین گوریون ایئر پورٹ اسرائیلی شہر تل ابیب کے مضافات میں واقع ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے سوموار کے روز یمن سے داغا جانے والا ایک میزائل مار گرایا ہے۔
یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کی 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین اور متعدد بحری جہازوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔
روئٹرز کے مطابق، ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ ڈرونز بھی استعمال کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مارچ 15 سے امریکہ ایک بار پھر حوثیوں پر بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 454 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 835 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C