حکم ملا تو آزاد کشمیر میں کارروائی کریں گے: بھارتی آرمی چیف
👁️ 101 بار دیکھا گیا
حکم ملا تو آزاد کشمیر میں کارروائی کریں گے: بھارتی آرمی چیف
نئی دلی (ڈیلی اردو) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے آزاد کشمیر کے حوالے سے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے اور اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو آزاد کشمیر لینے کے لیے فوج کارروائی کرے گی۔
#WATCH Army Chief General Manoj Mukund Naravane briefs the media in Delhi https://t.co/DhQ0mfmkM4
— ANI (@ANI) January 11, 2020
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص نے بہترین کام کیا چاہے وہ لائن آف کنٹرول پر تعینات ہو یا پھر عام شہری علاقوں کو کنٹرول کرنا ہو اور مجھے فوجی اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں، ان کے خلاف جو بھی شکایات درج ہوئیں ان میں کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا جب کہ ہمیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ہم مقامی پولیس اور انتظامیہ کے بھی شکرگزار ہیں۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، سیاچن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ خطہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دنیا بھر میں مسیحیوں پر ظلم کے خلاف ’ریڈ ویک‘ مہم زور پکڑ گئی
16/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بحرین: 64 شیعہ علما کو عمر قید کی سزا، شیخ عیسیٰ قاسم بھی شامل
16/November/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کم عمر مدرسہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
16/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
عراق: داعش کا اسلحہ ذخیرہ برآمد، 185 گولہ بارود کے کنٹینر ضبط
16/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: حطرہ میں فوجی ٹھکانوں پر حملے کے بعد داعش کے خلاف بڑا سرچ آپریشن
16/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
عراق: کتائب حزب اللہ کے تیل اسمگلنگ نیٹ ورک پر کریک ڈاؤن، 9 سینئر افسران برطرف
16/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26472 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15701 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11998 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9382 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7644 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5659 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C