28/February/2019

حکومت نے ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

👁️ 150 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حکومت نے ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے ‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نئی قیمت کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 90 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر کردیا گیا جس کی نئی قیمت 106 روپے 68 پیسے کے بجائے 111 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 75.03 روپے سے بڑھ کر 77.53 روپے جب کہ مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ 82 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 31 فی لیٹر ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C