حیدر آباد: پولیس نے کمسن بہن بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے درندہ کو گرفتار کرلیا
👁️ 106 بار دیکھا گیا
حیدر آباد: پولیس نے کمسن بہن بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے درندہ کو گرفتار کرلیا
حیدر آباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حیدر آباد میں چند روز قبل کمسن بہن بھائی کو زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان بنگالی نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اُسے قتل کیا جبکہ بچے کو پہچاننے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینکا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اب تک حاصل ہونے والے شواہد میں یہ بات سامنے آئی کہ عثمان بنگالی نے اکیلے یہ گھناؤنا جرم کیا مگر ملزم نے بیان دیا کہ دوسرے شخص نے بہن بھائی کو قتل کیا۔
پولیس افسر کاکہنا تھا کہ ملزم کی بچوں کولے جاتے وقت اور دیگر ویڈیو حاصل کی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ ملزم بہن بھائی کو گھمانے کے لیے موٹرسائیکل پر لے کر نکلا، ملزم نے پہلے رخسانہ کو زیادتی اور قتل اور اس کے بعد قادر بخش کو قتل کیا، ملزم کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا واردات میں دوسرا شخص ملوث بھی تھا یا نہیں، اگر کوئی اور عثمان کے ساتھ تھا تو اُس کی شناخت جلد کرلی جائے گی۔
یاد رہے کہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع بسم اللہ سٹی کی رہائشی 8 سالہ رخسانہ سیال اپنے 12 سالہ بھائی قادر بخش کے ہمراہ چند روز قبل گھر سے دہی لینے کے لیے باہر گئی تو اُس کے بعد دونوں بہن بھائی لاپتہ ہوگئے تھے۔
پولیس حکام نے بچوں کی گمشدگی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا اور ایک دوسرے پر ڈالتے رہے، بعد ازاں لطیف آباد بی سیکشن تھانے کی حدود سے 8 سالہ رخسانہ سیال کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔
اہل خانہ کو جب لاش بچی کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تو والد فوری طور پر اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے تصدیق کی کہ لاش اُن کی صاحبزادی رخسانہ سیال کی، قبل ازیں لطیف آباد سے قادر بخش شدید زخمی حالت میں ملا تھا جس کے جسم پر زخم کے گہرے نشانات تھے۔
بچے کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اُسے ہوش آیا تو اُس نے پانی مانگا اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابدی نیند سوگیا، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ عبدالقادر نے عثمان بنگالی کا نام لیا تھا۔ والد نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اُن کے بچوں کے اغوا اور قتل میں عثمان بنگالی ملوث ہے کیونکہ ایک بار پہلے بھی وہ بچوں کو لے جانے کی کوشش کرچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C