خیبر میں فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک، 5 زخمی، 15 لاپتہ
👁️ 690 بار دیکھا گیا
خیبر میں فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک، 5 زخمی، 15 لاپتہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے نواحی علاقے اکاخیل میں علی الصبح سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کر لی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی عسکری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ 15 اہلکار حملے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ان اہلکاروں کی تلاش کے لیے اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، اور کارروائی کے بعد قریبی پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ تحصیل باڑہ، خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا آبائی علاقہ ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ضلع خیبر اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C