خیبر: وادی تیراہ میں فوجی کانوائے پر حملہ، دو افسران سمیت 7 اہلکار زخمی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں فوجی کانوائے پر حملہ، دو افسران سمیت 7 اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افسران سمیت سات اہلکار زخمی ہوگئے۔
https://x.com/cozyduke_apt29/status/1799380987996213534?t=-m22q96QtVBpBabLIbywTw&s=19
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کانوائے تیراہ سے خواجل خیل ہیڈ کوارٹرز جارہا تھا کہ برقمبر خیل کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے سے میجر عبداللہ، کیپٹن متی، حولدار رخمان اللہ، نایک زرخیل، سپاہی وقاص، سپاہی انشاء اللہ اور نائیک مفروض زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26327 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15576 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11862 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9179 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7461 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5262 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C