خیبر پختونخوا: رواں سال مختلف کارروائیوں میں 955 دہشت گرد ہلاک
👁️ 283 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: رواں سال مختلف کارروائیوں میں 955 دہشت گرد ہلاک
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران انسدادِ دہشت گردی اقدامات کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق مختلف آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 955 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
سینٹرل پولیس آفس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشنز میں 423 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 532 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشنز کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، دستی بم اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا۔
سی پی او پشاور کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 33 اہم دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہیں، جو مختلف حملوں، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کا تعلق شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، کوہاٹ اور دیگر اضلاع سے تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ کارروائیاں بنوں، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر میں کی گئیں، جہاں درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ جبکہ کرم، اورکزئی اور ملاکنڈ ڈویژن میں بھی پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے متعدد دہشتگردوں اور اہم کمانڈرز کو ٹھکانے لگایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں انسدادِ دہشتگردی اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں اور خطرناک گروہوں کے خلاف آپریشنز بدستور جاری رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4531 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C