خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارت حمایت یافتہ 9 شدت پسند ہلاک
👁️ 133 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارت حمایت یافتہ 9 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ک م) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت حمایت یافتہ 9 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے شدت پسند دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، جہاں بھارتی حمایت یافتہ شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار شدت پسند مارے گئے۔
دوسرا آپریشن ضلع ٹانک میں کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید دو شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔
تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک شدت پسندوں سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ مزید شدت پسندوں کی تلاش کے لیے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشتگردی، بالخصوص بھارتی حمایت یافتہ شدت پسندی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C