خیبر پختونخوا میں شدت پسندی سے 5 ماہ میں 65 پولیس اہلکار اور 117 دہشت گرد ہلاک ہوئے، سی ٹی ڈی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں شدت پسندی سے 5 ماہ میں 65 پولیس اہلکار اور 117 دہشت گرد ہلاک ہوئے، سی ٹی ڈی
پشاور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے پانچ ماہ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق رواں برس خیبر پختونخوا میں 117 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کیے گئے جبکہ 299 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں دہشت گردی کے 237 واقعات رونما ہوئے، جن میں 65 پولیس اہلکار ہلاک اور 86 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال شمالی وزیرستان میں شدت پسندی کے سب سے زیادہ 40 واقعات میں 20 دہشت گرد ہلاک اور 6 گرفتار ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندی کے 37 واقعات میں 17 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوئے جبکہ 23 دہشت گرد مارے اور 32 گرفتار کیے گئے۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق ٹانک میں 33 شدت پسندی کے واقعات رونما ہوئے، جن میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ 16 دہشت گرد مارے گئے اور 4 گرفتار کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق بنوں میں شدت پسندی کے 22 واقعات میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں جبکہ رواں سال 5 دہشت گرد مارے گئے اور 13 گرفتار کیے گئے۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق لکی مروت میں شدت پسندی کے 18 واقعات میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ 9 دہشت گرد مارے گئے اور 8 گرفتار کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شدت پسندی کے 8 واقعات میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی جبکہ 8 دہشت گرد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق ہنگو میں 3 شدت پسند گرفتار کیے گئے جبکہ کرک میں شدت پسندی کے 3 واقعات میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 4 گرفتار ہوئے۔
دستاویز کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندی کے 14 واقعات میں 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 32 زخمی ہوئے جبکہ خیبر میں شدت پسندی کے 22 واقعات میں 8 دہشت گرد مارے گئے اور 12 گرفتارکیے گئے۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق پشاور میں شدت پسندی کے 14 واقعات میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 81 شدت پسند گرفتار کیے گئے جبکہ 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26327 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15576 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11862 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9179 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7461 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5262 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C