خیبر پختونخوا: کرم میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 119 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: کرم میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے چار خیل میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے
پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے چارخیل میں دہشت گردوں نے سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں ٹل اسکاوٹس کے دو اہلکار توصیف مہمند اور کامران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق جائے وقوع پر سیکیورٹی کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور اس واقع کی تحقیقات جاری ہے۔
کرم میں 12 اکتوبر کو اپر کرم کے علاقے کونج علیزئی میں ہوئے مسافر ویگن قافلے پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کے بعد سے پاڑہ چنار، پشاور روڈ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے اور مقامی افراد کے مطابق علاقے میں کھانے پینے کی اشیا، تیل اور ادویات کی قلت کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس مسافر ویگن قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے 15 افراد ہلاک ہوئے ہوئے تھے۔
کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر کے روز سڑک کھلوانے کی کوشش کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد بھی حاصل کی گئی کہ اسی دوران شدت پسندوں کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C