خیبر، باجوڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن؛ ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
👁️ 286 بار دیکھا گیا
خیبر، باجوڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن؛ ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
خیبر: وادی تیراہ میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سرکاری ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے شیر درہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق متعدد زخمی ہوئے۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔
خیبر: سہولت کار گرفتار
اسی ضلع میں تیراہ کے دواتوئی چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے سہولت کار فاروق کو گرفتار کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شخص دہشتگردوں کو 11 لاکھ روپے دینے جا رہا تھا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے رقم برآمد کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا ہے۔
باڑہ میں دھماکہ
دریں اثنا خیبر کے علاقے باڑہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا ہے۔ پولیس نے کہا کہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی، واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
باجوڑ: پولیس پوسٹ پر حملہ ناکام
ضلع باجوڑ کے تنگی چارمنگ بازار میں مسلح افراد نے پولیس پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل آزاد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم تنظیم کا نائب کمانڈر ہلاک
پولیس کے مطابق درابن میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے نائب کمانڈر ہیبت خان کو ہلاک کر دیا۔
فائرنگ کے دوران متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہلاک دہشتگرد کی لاش کو ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا ہے۔
حالیہ مہینوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹوں، گشت پر مامور اہلکاروں اور عوامی مقامات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ان علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں تیزی لائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C