خیبرپختونخوا میں 6 ماہ کے دوران 182 دہشت گرد ہلاک، 14 کمانڈروں سمیت 504 گرفتار
👁️ 120 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 6 ماہ کے دوران 182 دہشت گرد ہلاک، 14 کمانڈروں سمیت 504 گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 182 دہشت گرد ہلاک جبکہ 504 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 14 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
یہ رپورٹ سینٹرل پولیس آفس پشاور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں پیش کی گئی، جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 2,004 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے۔ اسی عرصے میں پولیس پر 294 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں سے 161 حملے ناکام بنا دیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کے 341 ڈرون حملے بھی ناکام بنائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں پہلی مرتبہ یو اے وی (ڈرون) ڈویژن بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
کارروائیوں کے دوران پولیس نے 2 خودکش جیکٹس، 1,771 کلوگرام بارودی مواد اور بڑی مقدار میں دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ تاہم دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں 122 پولیس افسران اور اہلکار ہلاک بھی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات کے خلاف مہم کے دوران 10,718 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ 10,173 اشتہاری ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت 10,540 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 8,125 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن خراب کرنے والے عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے 50 ہزار اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض مؤثر انداز میں انجام دیے، جس کے باعث صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملی۔
آئی جی پولیس نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور انٹیلی جنس تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2773 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C