خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے امریکی و نیٹو اسلحہ برآمد
👁️ 330 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں سے امریکی و نیٹو اسلحہ برآمد
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں صوبے کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، اور اس دوران دہشت گردوں سے حاصل شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحے میں ایم 4، ایم 16 اور دیگر جدید خودکار ہتھیار، نائٹ وژن گگلز اور دیگر جدید آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی موجود ہیں، جو امریکی فوج اور نیٹو کے معیار کے مطابق ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) اس اسلحے کے ذریعے رات کے وقت بھی پاکستان فوج کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جبکہ اسلحے میں اسٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو بلٹ پروف جیکٹ کو پار کر سکتی ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ہتھیار امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت چھوڑے گئے تھے اور دہشت گرد اب انہیں پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ہتھیاروں پر واضح طور پر امریکی حکومت کی ملکیت درج ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ عسکریت پسندوں کو سرکاری طور پر خوارج کی اصطلاح سے پکارتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C