خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
👁️ 281 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ 10 واقعات میں مائننگ کے لیے استعمال ہونے والے بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مختلف آئی ای ڈی دھماکوں میں مائننگ ایکسپلوسیو کے استعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے اس نئے خطرے کے تدارک کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے حالیہ 10 مختلف واقعات میں اسی نوعیت کے بارودی مواد کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے، جس سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو نہ صرف مائننگ ایکسپلوسیو کے استعمال کی روک تھام پر کام کریں گی بلکہ بارودی مواد کے دیگر ممکنہ ذرائع کا بھی تفصیلی جائزہ لیں گی۔
حکام کے مطابق نئی حکمت عملی کا مقصد دہشت گردوں کو بارودی مواد تک رسائی روکنا اور صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی لانا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C