خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندی کو کنٹرول کرنے کیلئے طاقت استعمال کرنی چاہیے، فضل الرحمٰن
👁️ 307 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندی کو کنٹرول کرنے کیلئے طاقت استعمال کرنی چاہیے، فضل الرحمٰن
چنیوٹ (ڈیلی اردو) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندی بہت پھیل گئی ہے، اس کو کنٹرول کرنے لیے طاقت استعمال کرنی چاہیے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں جامعہ عربیہ ختم نبوت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو برادر اسلامی پڑوسی ملک ہیں اور 2 ہزار600 کلو میٹر کی ایک سرحد ہمارے بیچ میں ہے اور اس سرحد کے آر پار ایک ہی قوم پشتون رہتی ہے۔
افغانستان کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وہاں پر حالات کبھی پرسکون رہے ہی نہیں، ایک پچاس سالہ طویل اضطراب اور عدم استحکام کا دور ہے، اب اگر ایک حکومت وہاں وجود میں آئی ہے تو اس کے کئی پہلو ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری اور ان کے درمیان کوئی شکایات کا سلسلہ چل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں سے نوجوان آتے ہیں کالعدم ٹی ٹی پی کی صورت میں یا افغان نوجوان اور پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں، یقیناً یہ ایک بڑی شکایت ہے پاکستان کی، اور صرف پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور فوج کی نہیں عوام کی بھی شکایت ہے لیکن طاقت کے ذریعے رعب و دبدبے کے حوالے سے ہم یہ سوچیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا، ہمیں ایک چیز واضح کر دینی چاہیے کہ جہاں ہم اپنی آزادی اور خود مختاری کو کسی قیمت پر کمپرومائز نہیں کر رہے، ہمیں افغانستان کی خود مختاری اور آزادی کو بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، اور نہ ہی خواہش رکھنی چاہئے کہ ہم اپنی بالا دستی ان پر قائم رکھیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کوئی جذباتی بات نہیں کررہے، ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر قدم ملک کے مفاد میں اٹھائیں گے۔
خیبرپختونخوا کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی اس وقت گھر سے باہر نہیں جا سکتا، گاؤں سے باہر نہیں جا سکتا، اس ساری صورتحال کو کنٹرول کرنا، یہ بڑا چیلنج ہے، اور خاص طور پر خیبرپختونخوا میں جو عسکریت پسندی ہے، بہت پھیل گئی ہے، وہاں پر ہمیں طاقت استعمال کرنی چاہیے۔
فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایک بار پھر انہوں نے فلسطینیوں کے ہاتھ باندھنے اور اسرائیل کے ہاتھ کھولنے کی کوشش کی ہے، وہ اب بھی بمباریاں کر رہے ہیں، اب بھی فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، سیز فائر کے باوجود ہو رہے ہیں تو فلسطینیوں کو تو سیز کر دیا گیا اور اسرائیل کو فائر کے لیے چھوڑ دیا تو اس طرح تو سیز فائر نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ تو اس سارے صورتحال میں ہمارے حکمرانوں نے سوائے اس کے کہ ہم بہت جلدی کریں ٹرمپ کی خوش آمد کرنے میں اور ڈیڑھ دو لاکھ فلسطینیوں کی ہلاکتوں سے جو ان کی انگلیاں سرخ ہیں اور ان سے ان کا خون ٹپک رہا ہے ان کے لیے امن کے نوبیل انعام کی بات کرنا مجھے سمجھ میں نہیں آرہی کہ ہم کس چیز کی سیاست کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جہاں تک بھارت کا تعلق ہے تو دیکھیں پہلی مرتبہ امریکا کی داخلی سیاست وہ باہر کی دنیا پر نافذ ہو رہی ہے کہ بائیڈن بھارت کے قریب تھا تو ٹرمپ ہندوستان سے دور ہو گیا، بائیڈن پاکستان سے دور تھا تو ٹرمپ پاکستان کے قریب آ گیا تو اس طریقے سے جہاں ان کی خارجہ پالیسی جو ہے، اس میں کوئی فرق نہیں آیا کرتا تھا پہلی مرتبہ اس میں کچھ چینجز نظر آ رہی ہیں، لیکن اگر ہم اتنی سی بات پر ایسے فیصلے کریں جس سے چین جیسا دوست ہم پر اعتماد کھو بیٹھے تو یہ بہت بڑی قیمت ہے جو ہم ادا کر رہے ہیں، اس مسئلے کے لیے اتنی بڑی قیمت ہمیں ادا نہیں کرنی چاہیے، ہمیں چین کے ساتھ اپنے تعلقات اور اگر وہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو اسے تسلسل دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ہم نے ایران پر الزام لگایا ہے اور بار بار لگایا ہے کہ علیحدگی پسند جو ہیں وہ ایران میں رہ رہے ہیں وہاں ان کی تربیت ہو رہی ہے تو پھر ایران اور افغانستان دونوں کے ساتھ رویوں میں فرق کیوں ہے؟
نومبر میں تحریک انصاف کے مارچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ایونٹس ہیں اور ہمارے اپنے ایونٹس ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے کے لیے 25 ہزار روپے کے وظیفے کو مسترد کرتے ہیں بلکہ 25 لاکھ کو بھی مسترد کریں گے، علمائے کرام کو خریدنا ہمیشہ سے حکمرانوں کا وتیرہ رہا ہے، ہم نے عمران خان کے دور میں خیبر پختونخوا میں اس آفر کو ٹھکرایا تھا ہم آج بھی اس آفر کو ٹھکرارہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4530 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C