دادو: مسافر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 17 افراد زخمی
👁️ 204 بار دیکھا گیا
دادو: مسافر وین اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 17 افراد زخمی
دادو (ڈیلی اردو ) جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین سیہون سے جامشورو جارہی تھی جبکہ ڈمپر جامشورو سے سیہون جارہا تھا، جن کے درمیان عَمری ٹاؤن میں تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 2 کی شناخت رحیم سولنگی اور محمد امین مَچھی کے ناموں سے ہوئی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جامشورو توقیر محمد نعیم نے کہا کہ زخمی افراد کو سَن، منجھنڈ اور سیہون کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو سیہون کے سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اندرون سندھ میں اکثر تیز رفتاری اور ڈارئیورز کی غفلت کے باعث حادثات پیش آتے رہتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2832 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C