داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، ابو ابراہیم الھاشمی القریشی نئے جانشین مقرر
👁️ 61 بار دیکھا گیا
داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، ابو ابراہیم الھاشمی القریشی نئے جانشین مقرر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دولتِ اسلامیہ “داعش” نے اپنے لیڈر ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور ان کا جانشین مقرر کر دیا گیا ہے۔
دولتِ اسلامیہ کی پیغام بھیجنے والی سروس ٹیلی گرام میں ابو ابراہیم الھاشمی القریشی کو نیا لیڈر اور ’خلیفہ‘ مقرر کر دیا گیا ہے۔
اختتام ہفتہ کو امریکہ کی سپیشل فورسز نے شمال مغربی شام میں البغدادی کا کھوج لگا کر ان کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا۔
دولتِ اسلامیہ کے رہنما ایک سرنگ میں گھس گئے جہاں انھوں نے ایک خود کش جیکٹ کے ذریعے خود کو اڑا دیا۔
جب 2014 میں دولتِ مشترکہ نے عراق اور شام کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے وہاں کی عوام پر حکومت شروع کی تھی تو اس وقت البغدادی کو اس شدت پسند گروہ کا سربراہ بنا دیا گیا تھا۔
ایک علیحدہ پیغام میں دولتِ مشترکہ نے اپنے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ انھیں 27 اکتوبر کو کرد اور امریکی مشترکہ آپریشن میں ہلاک کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے شہری المہاجر کو البغدادی کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا۔
نئے ترجمان ابو حمزہ القریشی نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ ابو ابراہیم الھاشمی کی بیعت کریں۔
دریں اثناء امریکی فوج نے شمالی شام میں دولتِ اسلامیہ کے سربراہ کے کمپاؤنڈ پر ریڈ کی پہلی فوٹیج جاری کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کمپاؤنڈ کی طرف بھاگتے ہوئے شدت پسندوں پر بھی فوجی گولیاں برسا رہے ہیں جس میں ابو بکر البغدادی چھپے ہوئے تھے۔
بعد میں مبینہ طور پر البغدادی ایک سرنگ میں گھس گئے اور اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا
ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کون ہے؟
‘اسلامک اسٹیٹ‘ کی جہادی سرگرمیوں اور اس کے نظریات کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش کا نیا سربراہ بظاہر کوئی ایسا نیا جہادی لیڈر ہے، جس سے دنیا واقف نہیں ہے۔ لیکن برطانیہ میں سوان سی یونیورسٹی کے محقق ایمن التمیمی کہتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ یہ نیا رہنما داعش کے مرکزی لیڈروں میں شمار ہونے والا حاجی عبداللہ نامی شدت پسند لیڈر ہو۔
حاجی عبداللہ داعش کے مرکزی رہنماؤں میں سے ایسا لیڈر تھا، جس کے بارے میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا تھا کہ وہ ابوبکر البغدادی کا ممکنہ جانشین ہو سکتا تھا۔
ایمن التمیمی نے روئٹرز کو بتایا، ”ہو سکتا ہے یہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کوئی ایسا جہادی رہنما ہو، جس سے ہم پہلے ہی سے واقف ہوں، لیکن جس نے ممکنہ طور پر اب نیا نام اپنا لیا ہو۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C