داعش کے جنگجوؤں کے اہل خانہ کی آسٹریلیا واپسی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
داعش کے جنگجوؤں کے اہل خانہ کی آسٹریلیا واپسی
کینبرا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجوؤں کی بیویوں اور بچوں کا ایک گروپ شام میں برسوں گزارنے کے بعد آسٹریلیا واپس آ گیا۔ کینبرا ایسی مزید خواتین اور بچوں کو وطن واپس لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سڈنی میں چار خواتین اور 13 بچوں کی آمد کے ساتھ ہی، آسٹریلیا نے شمالی شام میں نام نہاد اسلامی شدت پسند گروپ ”اسلامک اسٹیٹ” (داعش) کے لیے لڑنے والے افراد کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو وطن واپس لانے کے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
آسٹریلیا پہنچنے والا یہ گروپ شام کے بدنام زمانہ الروز کیمپ میں رہتا تھا۔ یہ کیمپ اسلامک اسٹیٹ کے زوال کے بعد، اس گروپ کے لیے لڑنے والے جنگجوؤں کے خاندان کے افراد کی رہائش کے لیے بنایا گیا تھا۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ لیکن قدامت پسند لبرل نیشنل اپوزیشن بلاک نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔
حکومت نے اقدام کا دفاع کیا
آسٹریلوی وزیر داخلہ کلیئر اونیل نے ایک بیان میں کہا، ”قومی سلامتی کے اداروں کے تفصیلی کام کے بعد ان افراد سے متعلق انفرادی جائزہ پیش کیا گیا اور پھر ان خواتین اور ان کے بچوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔”
وزیر داخلہ حزب اختلاف کے ان دعوؤں کا جواب دے رہی تھیں کہ شام سے وطن واپس آنے والے یہ شہری آسٹریلیا کے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں اور اس اقدام کے تحت حکومت نے تمام آسٹریلوی شہریوں کی سکیورٹی کا خیال نہیں رکھا۔
وزیر داخلہ نے امریکہ، اٹلی، جرمنی، فرانس، نیدرلینڈ، بیلجیم، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اسی طرح کے اقدامات کی طرف بھی اشارہ کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے بعض خواتین پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ او نیل کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق ایسے کسی بھی الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا، ”کوئی بھی قابل شناخت جرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔” ان کا مزید کہنا تھاکہ نیو ساؤتھ ویلز کی علاقائی حکومت اس گروپ کو آسٹریلیا میں دوبارہ ضم کرنے کی کوشش کے تحت مدد کے لیے ”وسیع تر تعاون اور خدمات” فراہم کر رہی ہے۔
انسانی حقوق کے گروپ کافی خوش
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ’ (ایچ آڑ ڈبلیو) نے سخت حالات میں پھنسے آسٹریلیا کے ان شہریوں کو بچانے کے لیے ”تاخیر سے اٹھائے گئے ا قدام” کا خیر مقدم کیا۔ ادارے کی ایک محقق صوفی میک نیل نے کہا، ”برسوں سے، آسٹریلوی حکومت نے اپنے شہریوں کو شمال مشرقی شام میں بند کیمپوں میں خوفناک حالات میں چھوڑ رکھا تھا۔”
”آسٹریلیا اپنے شہریوں کی اس طرح کی منظم وطن واپسی کے ذریعے، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس میں سے زیادہ تر تو ایسے بچے ہیں جنہوں نے کبھی بھی داعش کے لیے لڑنے یا وہاں رہنے کا انتخاب نہیں کیا تھا۔”
شمالی شام میں ایسے حراستی کیمپ چلانے والے کرد حکام نے بیشتر غیر ملکی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا بند و بست کریں، تاکہ کیمپوں پر دباؤ کم ہو سکے۔
آسٹریلیا نے سب سے پہلا ایسا قدم سن 2019 میں اٹھایا تھا، جب آئی ایس کے دو ہلاک شدہ جنگجوؤں کے آٹھ بچوں اور پوتے پوتیوں کی وطن واپسی ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں ملک کے نئے مشن کا مقصد اسی طرح کی کل 20 خواتین اور 40 بچوں کو وطن واپس لانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2831 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C