دالبندین: ’ مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے، ہر لاپتہ فرد زندہ چاہیے‘، ماہ رنگ بلوچ کا اجتماع سے خطاب
👁️ 194 بار دیکھا گیا
دالبندین: ’ مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے، ہر لاپتہ فرد زندہ چاہیے‘، ماہ رنگ بلوچ کا اجتماع سے خطاب
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں ہونے والے اجتماع میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
شہر کے نواح میں واقع ڈنو میدانی میں صبح 11بجے شروع ہونے والا یہ اجتماع شام کو پانچ بجے اختتام پزیر ہوا۔
دالبندین کے مقامی صحافیوں نے بتایا کہ دالبندین میں اس سے پہلے اتنا بڑا اجتماع نہیں ہوا جس میں پہلی مرتبہ خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صحافیوں کے مطابق شرکاء کی بڑی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی جو کہ دالبندین اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوں کے علاوہ رخشاں ڈویژن کے دیگر اضلاع سے آئے تھے۔
معدنی وسائل سے مالا مال بلوچستان کے افغانستان اور ایران سے متصل سرحدی ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام یہ اجتماع ’بلوچ نسل کشی یادگاری‘ کے نام سے منعقد کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے مطابق دالبندین میں یہ اجتماع ہلاک کیے جانے والے ان بلوچوں کی یاد میں منعقد کیا گیا جن کی اجتماعی قبریں 25 جنوری 2014 کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک سے منظر عام پر آئی تھیں۔
اس اجتماع میں لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی اور ان کے ہاتھوں میں ان کے پیاروں کی تصاویر تھیں۔
اجتماع سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، سمّی دین بلوچ ، صبغت اللہ شاہ جی، وہاب بلوچ، ڈاکٹر صبیحہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ’ریاست بلوچوں کو یہ باور کروا رہی ہے کہ یہاں کے لوگوں کی حیثیت ایک جانور سے بھی بدتر ہے اور ان کی موت اور زندگی ریاست کے ہاتھ میں ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’بلوچ مزید لاشیں نہیں اٹھائیں گے بلکہ ان کو ہر لاپتہ فرد زندہ چاہیے اور اسی طرح انہیں اپنی سرزمین اور وسائل چاہییں۔ اس سرزمین کی دفاع کے لیے ہمارے بزرگوں نے ہر جابر کا مقابلہ کیا اور غلامی قبول نہیں کی۔‘
انھوں کہا کہ بلوچوں کو یہ چاہیے کہ وہ خاموشی کو ختم کریں اور ریاست سمیت پوری دنیا کو بتادیں کہ انھیں ان کی نسل کشی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔
انھوں کہا کہ اسی طرح پوری دنیا کو بھی یہ پیغام دیا جائے کہ یہاں جو بھی وسائل ہیں وہ بلوچوں کے ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر ان کے حوالے سے کوئی معاہدہ قبول نہیں ہے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ حقوق انسانی کی پامالی کے ساتھ بلوچستان میں لوگوں کا معاشی استحصال بھی جاری ہے جس کی واضح مثال چاغی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہاں سونے اور تانبے کے ذخائر کے علاوہ بڑے پیمانے پر دیگر معدنیات پائی جاتی ہیں لیکن یہاں کے لوگ انتہائی پسماندگی سے دوچار ہیں۔
بعض مقررین نے دعویٰ کیا کہ چاغی میں ایٹمی تجربات کی وجہ سے تابکاری کے اثرات سے لوگ متاثر ہورہے ہیں لیکن ان کو تابکاری کے اثرات سے بچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
مقررین نے حقوق انسانی کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں حقوق انسانی کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔
اس جلسے سے قبل ضلع چاغی میں جمعرات کو موبائل انٹرنیٹ کو بند کیا گیا تھا، جبکہ مقامی صحافیوں کے مطابق آج صبح موبائل فون سروس کو بند کرنے کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن کو بھی بند کیا گیا تھا۔
اگرچہ دالبندین اور ضلع چاغی کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام اجتماع کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گوادرمیں موبائل فون سروس کے علاوہ لینڈ لائن کو بند کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C