ایران اور عراق کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران اور عراق کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر ایران اور عراق کے درمیان اختلاف کا بیج بونا چاہتے ہیں تاکہ خطے پر جنگ کے مہیب سائے چھائے رہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے عراق میں جاری پُر تشدد مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تناؤ پیدا کرنے کے لیے سازش رچائی گئی ہے لیکن دونوں ملکوں کے دشمن اپنی سازشوں میں ناکام ہوں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ ایران ذمہ دار ملک ہے جو عراق سمیت کسی بھی ملک میں دراندازی پر یقین نہیں رکھتا، عراق میں جاری کشیدگی اندورنی خلفشار کا نتیجہ ہے، ایران عراق میں عوام کی رائے کا احترام کرے گا۔
ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 120 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تعداد مظاہرین کی ہے تاہم عراقی حکومت نے ہلاکتوں کا ذمہ دار مسلح تخریب کاروں کو قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکومت نے عراق میں پُرتشدد واقعات کے پیش نظر اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کربلا میں اسی ہفتے حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلاؑ کی رسم چہلم میں شرکت کا ارادہ موخر کر دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کابل: شیعہ دینی مرکز خاتم النبیین طالبان کے گھیرے میں، طلبہ کے انخلا کا مطالبہ
05/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا دعویٰ، 4 میزائل داغے جانے کی اطلاعات
05/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں آبادی پر ڈرون حملہ، کمسن بچی ہلاک
05/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ٹانک : کوٹ گلان میں سکول کی عمارت پھر نشانہ، بچوں کا آخری کمرہ بھی تباہ
05/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی
05/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C