دنیا کو طویل جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے، فرانسیسی صدر
👁️ 27 بار دیکھا گیا
دنیا کو طویل جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے، فرانسیسی صدر
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ ماسکو کی جانب سے اپنے مغرب نواز پڑوسی پر حملے کے بعد دنیا کو روس اور یوکرائن کے درمیان طویل جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ہفتے کے روز فرانس میں ایک سالانہ زرعی میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “میں آپ کو ایک بات بتا سکتا ہوں کہ یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ یہ بحران جاری رہے گا، یہ جنگ جاری رہے گی اور اس کے ساتھ آنے والے تمام بحرانوں کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ ہمیں تیار رہنا چاہیے۔”
ماکروں نے زرعی میلے کا اپنا دورہ مختصر کر دیا، جو عام طور پر فرانسیسی سیاسی کیلنڈر میں کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تاکہ روسی حملے سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے وہ واپس اپنے دفتر جا سکیں۔
ماکروں کا کہنا تھا ،”یورپ میں جنگ لوٹ آئی ہے، یہ فیصلہ صدر ولادیمیر پوٹن نے یکطرفہ طور پر کیا تھا، ایک المناک انسانی صورتحال کے ساتھ، یوکرائنی لوگ اس جنگ کی مزاحمت کر رہے ہیں اور یورپ یوکرائنی عوام کے شانہ بشانہ اس جنگ کی مزاحمت کر رہا ہے۔‘‘
فرانس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جارجیا اور مالدووا کے صدور کو کال کرتے ہوئے، ماکروں نے یورپی یونین کے مشرق میں اپنے شراکت داروں کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ”ہم مالدووا اور جارجیا کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ان کی خودمختاری اور ان کی سلامتی کا دفاع کریں۔‘‘
فرانس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملہ ان سابق سوویت ممالک تک پھیل سکتا ہے جو ماسکو نواز علیحدگی پسندوں کے گڑھ ہیں۔ روس کے خلاف جنگ اور پابندیوں سے فرانس کے مخصوص شعبوں، خاص طور پر شراب کی صنعت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
فرانسیسی رہنما روس اور یوکرائن کے درمیان بحران کو ٹالنے کی کوششوں میں ایک اہم شخصیت تھے. حالیہ کچھ عرصے میں ماکروں مسلسل صدر پوٹن سے بات چیت میں مصروف رہے۔ ماکروں روسی رہنما اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک سربراہی ملاقات کے لیے ثالثی کرنے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C