دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس
👁️ 22 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس
نیویارک (ڈیلی اردو) قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دہشت گردانہ کارروائیوں سے متاثر ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
دہشتگردی کے شکار افراد کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ مجھے دہشت گردی کے متاثرین کو یاد کرنے اور اُن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آپ کے ساتھ شامل ہونے پر خوشی ہے۔
اپنے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس دن، ہم ان افراد، خاندانوں، برادریوں اور معاشروں کو یاد کرتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں جو دہشت گردانہ کارروائیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
اگلے مہینے واشنگٹن میں پینٹاگون پر دہشت گردوں کے حملے کو 20 سال ہو جائیں گے جب پنسلوانیا میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا اور یہاں نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاوروں کو تباہ کر دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں بے شمار معصوم لوگ ہلاک ہوئے۔ اس حملے نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلایا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے دیکھا کہ دہشت گردی نے نئی اور پہلے سے زیادہ ناقابل یقین شکلیں اختیار کیں، دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو قتل اور معذور کیا گیا ، اس کے علاوہ خاندانوں اور معاشروں کو تباہ کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ پرتشدد مذہبی ، سیاسی انتہا پسندی اور نسل پرستی میں مزید اضافہ ہوا۔
اب دنیا عالمی وبا کورونا وائرس سے خوفزدہ ہے جس نے ہماری نقل و حرکت اور اپنے پیاروں کو ملنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8906 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4733 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2523 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C