راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائیاں، دو دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے ایٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، جہاں دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشت گرد کو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے علاقے کرکڑئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ، سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں کرفیو نافذ کرنے کی اطلاعات۔ #TTP #NorthWaziristan #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) December 30, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار اہلکار ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں حوالدار منور، سپاہی ذکا اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 261 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C