راولپنڈی میں 22 کم سن بچیوں کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار
👁️ 104 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں 22 کم سن بچیوں کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کم سن بچیوں کے اغوا اور زیادتی میں ملوث 55 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 55 سال ہے اور مختلف شہروں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم 12 سال قبل بھی بچیوں سے زیادتی کیس میں جیل جاچکا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 22 بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ماہ کے دوران 8 سے 12 سال کی بچیوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم بچیوں کو اُن کے والد کا دوست بتاتا تھا اور اپنے ساتھ لے جاتا جبکہ ملزم زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچیوں کو ان کے گھر کے قریب چھوڑ جاتا تھا۔
ملزم نے پہلی بچی کو تھانہ وارث خان کی حدود سے اغوا کی اور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم نے دوسری واردات تھانہ صادق آباد کی حدود میں کی اور وہاں بھی ایسا ہی کیا کہ بچی کو اغوا کیا، زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ملزم نے تیسری بچی کو تھانہ بنی کی حدود میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ چوتھی معصوم اور کم سن بچی کو ڈھوک کشمیریاں سے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے تفتیش کے کے دوران ملزم کے دیگر 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔
گزشتہ ماہ اسی طرح کی ایک کارروائی اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو کی حدود میں بھی ہوئی جس میں 4 سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ جس کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C