رجب طیب اردگان نے تیسری مرتبہ ترک صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
👁️ 36 بار دیکھا گیا
رجب طیب اردگان نے تیسری مرتبہ ترک صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
انقرہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/ اے پی)رجب طیب اردگان نے اٹھائیس مئی کو صدراتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار کمال کلیچ دار اولو کو واضح برتری کے ساتھ شکست دی تھی۔ اب انہیں مہنگائی، شامی مہاجرین کی وطن واپسی اور زلزلہ متاثرین کی بحالی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے ہفتے کے روز تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ اب وہ اپنی نئی پانچ سالہ مدت کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ ملک میں پارلیمانی نظام کے تحت ماضی میں تین مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔
Cumhurbaşkanlığı Yemin Töreni | TBMMhttps://t.co/bsa92YiFLj
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) June 3, 2023
69 سالہ اردگان نے اٹھائیس مئی کو صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کر کے اپنی 20 سالہ حکمرانی کی مدت میں مزید اضافہ کیا تھا۔ پچاسی ملین آبادی کا ملک ترکی، مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں دوسری سب سے بڑی فوج رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ براعظم ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع یہ ملک لاکھوں شامی پناہ گزینوں کا میزبان بھی ہے اور اس نے روس سے جنگ کے دوران یوکرین سے اناج کی ترسیل کو یقنی بنا کر ایک عالمی خوراک کے بحران سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
5 sene daha Türkiye’ye ve Türk milletine hizmet etme şerefine nail olduk.
Bu ulvi görev, uğruna ve yoluna ömrümü adadığım milletime, gönül coğrafyamızın her yanına ve insanlığa hayırlı olsun. pic.twitter.com/opmH2UEV6P
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) June 3, 2023
ایردوآن نے اپنے وسیع و عریض صدارتی محل کے احاطے افتتاحی تقریب میں شرکت سے قبل پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حلف لیا۔ ان کے حامیوں نے دارالحکومت انقرہ میں موسلا دھار بارش کے باوجود پارلیمنٹ کے باہر ان کا انتظار کیا۔
سب کی نظریں اب ان کی نئی کابینہ کے اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔ اس نئی کابینہ کی تشکیل سے ہی یہ بات واضح ہو سکے گی کہ آیا ان کی حکومت کی ماضی کی غیر روایتی اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا یہ وہ روایتی اقتصادی پالیسیوں کی جانب واپس لوٹیں گے۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے جو درجنوں غیر ملکی معززین انقرہ پہنچے ان میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ اور سابق سویڈیش وزیر اعظم کارل بلڈٹ بھی شامل ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بلڈٹ سویڈن کی نیٹو رکنیت کے حوالے سے اردگان کے اعتراضات کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ نیٹو میں کسی نئے رکن کی شمولیت کے لیے اس اتحاد میں پہلے سے موجود تمام ارکان کی منظور ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان، آذربائیجان کے صدر الہام علییف، وینیزویلا کے صدر نکولاس مدورو، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ شامل ہیں۔
اردگان کی حلف برداری ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب انہیں ایک تباہ حال معیشت، لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور چھ فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
فروری میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے میں 50,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ملک کے جنوب حصے میں تقریباﹰ تمام بڑے شہر زمین بوس ہو گئے تھے۔
اردگان نے 28 مئی کو ہونے والے رن آف ووٹ میں حزب اختلاف کے حریف کمال کلیچ دار اولو کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل 14 مئی کو ووٹنگ کے پہلے راؤنڈ میں کوئی بھی امیدوار واضح طور پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ کِلیچ دار اولو نے ترکی کو مزید جمہوری راستے پر ڈالنے اور اس کے مغرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بین الاقوامی مبصرین نے ان انتخابات کو آزادانہ لیکن منصفانہ نہیں سمجھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C