روس میں یوکرائنی سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا
👁️ 32 بار دیکھا گیا
روس میں یوکرائنی سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا
ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو حراست میں لے لیا۔
روس کی خودمختار خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق ایف ایس بی ( فیڈرل سیکیوریٹی سروس) نے سفارت کار اولیک سینڈر سوسونیوک کواس وقت گرفتار کیا، جب وہ ایک روسی شہری سے روس کے قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس میں موجود خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یوکرائنی وزارت خارجہ نے سوسونیوک کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولیک سینڈر کو چند گھنٹے حراست میں رکھ کر سینٹ پٹس برگ میں واقع یوکرائنی سفارت خانے واپس بھیج دیا گیا۔ یوکرائن نے سوسونیوک کی حراست کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن میں ایک سفارت کار کے ساتھ اس طرح کا سلوک نا مناسب ہے، کیوں کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے۔
روس ماضی میں بھی یوکرائنی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیتا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو حراست میں لینے کا واقعہ شازو نادر ہی پیش آیا ہے۔ یوکرائنی سفارت کار کو حراست میں لیے جانے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں اضافے اور مشرقی یوکرائن میں فوج اور ماسکو کے حامی علحیدگی پسندوں کے درمیان تصادم کے بعد سے ماسکو اور کیو کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C