روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، امریکی صدر جو بائیڈن
👁️ 28 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، امریکی صدر جو بائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکا ”فیصلہ کن جواب” دے گا۔ یوکرائن کی سرحد پر اس وقت روس کے لاکھوں فوجی جمع ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے دو دسمبر اتوار کے روز اپنے یوکرائنی ہم منصب وولودومیر زیلنسکی سے فون پر پھر بات چیت کی اور اس گفتگو کے دوران انہوں نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرائن کی آزادی کے لیے اپنی انتظامیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔
#UPDATE US President Joe Biden reassured his Ukrainian counterpart Volodymyr Zelensky that Washington "will respond decisively" if Russia moves to invade its pro-Western neighbor, the White House said in a statement https://t.co/RlI9CW6GJg
— AFP News Agency (@AFP) January 2, 2022
وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے اس فون کال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، ”صدر جو بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن کے خلاف مزید حملے کیے تو امریکا اور اس کے اتحادی اور شراکت دار اس کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔”
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے، ”یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکی عزم کا بھی اعادہ کیا۔” واشنگٹن اور یورپی یونین نے ماسکو پر یوکرائن پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ روسی افواج نے سن 2014 میں کرائمیا پر قبضہ کر لیا تھا اور تبھی سے وہ ملک کے مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔
دونوں صدور میں کیا بات چیت ہوئی؟
جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بھی فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے اس فون کال کے دوران روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ماسکو یوکرائن پر فوجی حملہ کرتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکا اور روس کے حکام اسی سلسلے میں آئندہ نو اور دس جنوری کو جنیوا میں مذاکرات کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کے صدر وولودومیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس اہمیت پر زور دیا کہ اس سلسلے میں جاری تمام طرح کے مذاکرات کے بارے میں یوکرائن کو بھی اچھی طرح سے باخبر رکھنے کی ضرورت ہے۔
یوکرائن کے صدر نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے ”یوکرائن کے لیے ان کی غیر متزلزل
حمایت” کی تعریف کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے یورپ میں امن کے قیام اور ”مزید کشیدگی کے بڑھنے” کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ”اصلاحات” اور جمہوری قدروں کو فروغ دینے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سفارتی حل تلاش کرنے کی کوشش
ماسکو کا موقف ہے کہ اس نے نیٹو کے تجاوزات کے خلاف بطور تحفظ یوکرائن کی سرحد پر اپنے فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔ صدر پوٹین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن کو نیٹو کی رکنیت نہ فراہم کی جائے۔
حالانکہ فی الوقت یوکرائن مغربی اتحاد نیٹو میں شامل ہونے کے لیے کسی عمل سے نہیں گزر رہا ہے اور نہ ہی اسے اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ ادھر امریکا نے، ”کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات اور منسک معاہدوں کے نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے فعال سفارت کاری” کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
منسک معاہدے کے تحت کیف یوکرائن کے مشرقی ڈونباس علاقے میں باغیوں کے لیے روسی حمایت کے خاتمے کے بدلے میں بعض سیاسی اصلاحات نافذ کرنے پر راضی ہے۔ یہ معاہدہ جرمنی اور فرانس کی ثالثی میں ہوا تھا۔
روسی صدر پوٹن نے بھی خبردار کیا ہے کہ روس کے خلاف مزید پابندیاں ”بہت بڑی غلطی” ہو گی۔ اب تک فریقین اس ممکنہ مہلک بحران سے باہر نکلنے کے لیے سفارتی راستوں پر عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C