روس کا یوکرین پر 36 میزائلوں اور 600 ڈرونز سے بڑا حملہ، 3 افراد ہلاک
👁️ 232 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر 36 میزائلوں اور 600 ڈرونز سے بڑا حملہ، 3 افراد ہلاک
کییف (ڈیلی اردو) یوکرین کے مطابق روس کی جانب سے رات بھر جاری رہنے والے بڑے پیمانے کے حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہو گئے، جبکہ توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں چھ لاکھ سے زائد گھرانوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکہ کییف اور ماسکو کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ”جب دنیا امن منصوبوں پر بحث کر رہی ہے، روس اپنے ’جنگی منصوبے‘ پر عمل کر رہا ہے: قتل اور تباہی۔‘‘
کییف کے رہائشی رات بھر کے دھماکوں کے بعد تباہ شدہ مقامات کا جائزہ لیتے نظر آئے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے حملے میں تقریباً 36 میزائل اور قریب 600 ڈرون استعمال کیے۔
سن 2022 سے روس یوکرین کی توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا آ رہا ہے، تاہم رواں خزاں کے حملوں نے کییف سمیت متعدد شہروں میں زندگی مشکل بنا دی ہے۔ بعض دنوں میں گھروں کو صرف آٹھ گھنٹے کے لیے بجلی ملتی ہے، شہر کی گلیاں تاریکی میں ڈوبی رہتی ہیں اور جنریٹروں کا شور معمول بن چکا ہے۔
یوکرین کی وزارتِ توانائی کے مطابق تازہ حملوں میں کییف سمیت پانچ صوبوں کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بجلی سے محروم ہونے والے چھ لاکھ گھرانوں میں سے پانچ لاکھ سے زائد صرف دارالحکومت میں تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C