روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 6 شہری ہلاک، 12 زخمی
👁️ 202 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 6 شہری ہلاک، 12 زخمی
کییف (ڈیلی اردو) روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کے انفراسترکچر اور رہائشی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ عام شہری ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈنیپرو شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ زپوریزہیا میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
مجموعی طور پر، روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کئیو سمیت 25 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے بعد بہت سے علاقے بجلی اور حرارتی نظام سے محروم ہو گئے ہیں۔
یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے 450 سے زیادہ دھماکہ خیز بمبار ڈرون اور 45 میزائل داغے تھے جن میں سے اطلاعات کے مطابق نو میزائلوں اور 406 ڈرون کو مار گرایا گیا تھا۔
یوکرین کے وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پولٹاوا، خرکیف اور کئیو کے علاقوں میں توانائی کی بڑی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے، اور بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
دوسری جانب، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے گذشتہ رات 79 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C