روس کیخلاف جنگ: نیٹو نے توپ کے 2 لاکھ سے زائد گولے خریدنے کا معاہدہ کرلیا
👁️ 76 بار دیکھا گیا
روس کیخلاف جنگ: نیٹو نے توپ کے 2 لاکھ سے زائد گولے خریدنے کا معاہدہ کرلیا
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) اس فوجی اتحاد کو روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کرنے کی وجہ سے گولہ بارود کی کمی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ نیٹو ممالک مارچ تک کییف کو توپ خانے کے لیے 10 لاکھ گولوں کی فراہمی کے ہدف سے بھی کافی پیچھے ہے۔
مغربی فوجی اتحاد نیٹو نے 155 ملی میٹر قُطر کے دو لاکھ سے زائد توپ کے گولوں کی خریداری کے لیے 1.2 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ نیٹو کے رکن ممالک روس کے خلاف جنگ میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے بھاری گولہ بارود کی کھیپ بھجوانے کے بعد اپنے ذخائر ختم کر چکے ہیں۔
منگل کے روز کے گئے اس تازہ ترین دفاعی سودے کے تحت نیٹو نے فرانسیسی فرم نیکسٹر اور جرمنی کی یونگ ہانس مائیکروٹیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
حکام کا اندازہ ہے کہ تقریباً 220,000 توپ کے گولے حاصل کیے جائیں گے اور نیٹو کے ارکان کو ان کی ترسیل 2025ء کے آخر میں شروع ہو جائے گی۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہمارے اتحادی اپنے گولہ بارود کے ذخائر کو دوبارہ بھریں کیونکہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی قیادت والے اتحاد نے گزشتہ سال دفاعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے تقریباً 10 بلین ڈالر مالیت کے گولہ بارود کی خریداری کے مشترکہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان میں یورپ میں تیار کردہ ایک ہزار پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ بھی شامل ہے جس پر گزشتہ ماہ دستخط ہوئے تھے۔ یورپی یونین نے بھی دفاعی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں شروع کی ہیں لیکن 27 ممالک کا یہ اتحاد مارچ تک کییف کوتوپ خانے کے لیے 10 لاکھ گولوں کی فراہمی کے ہدف سے ابھی بہت پیچھے ہے۔
نیٹو کی جا نب سے اپنے گولہ بارود کے اسٹاک کو دوبارہ بھرنے اور پیداوار کو بڑھانے کا دباؤ اس وقت سامنے آیا ہے، جب امریکہ کی جانب سے یوکرین کے لیے مستقبل میں بھی حمایت جاری رکھنے کے معاملے پر شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ اسٹولٹن برگ نے اصرار کیا کہ کییف کے حامی ”یوکرین کی ان سسٹمز، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ مدد کریں گے، جو اسے ایک خود مختار ملک کے طور پر غالب آنے کے لیے درکار ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ فوجی اتحاد کو فی الحال ”نیٹو کے کسی اتحادی کے خلاف کوئی براہ راست یا بالواسطہ خطرہ نظر نہیں آتا۔‘‘ نیٹو نے ماسکو کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اپنے مشرقی دفاع کو بڑھا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C