روس کے یوکرین پر حملے جاری، مزید دو دیہاتوں پر قبضے کا دعویٰ
👁️ 220 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین پر حملے جاری، مزید دو دیہاتوں پر قبضے کا دعویٰ
ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے یوکرین میں تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے جنوب میں مزید دو دیہاتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
اس وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ روسی فورسز نے زاپوریژیا میں مالا توکماچکا اور ریونوپِیلیا کے قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
یوکرین میں رات بھر روسی ڈرون حملوں سے رہائشی عمارتوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جن میں اوڈیسا کے علاقے میں واقع ایک سولر پاور پلانٹ بھی شامل ہے۔
یوکرینی فضائیہ نے اتوار کو بتایا کہ حکام نے اتوار کو بتایا کہ روس نے اسکندر میزائل کے ساتھ 176 ڈرون داغے، جن میں سے 139 کو مار گرایا یا ریڈیو جامنگ سے ناکارہ بنایا گیا۔ باقی 37 ڈرون 14 مختلف مقامات پر گرے۔
شمال مشرقی علاقہ سومی سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں ایک 86 سالہ خاتون زخمی ہوئیں اور شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، علاقائی سول پروٹیکشن ایجنسی نے کہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس خطے میں لگ بھگ 18 گھنٹے فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے۔
جنوبی اوڈیسا میں بھی روسی فورسز نے ایک بار پھر توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ گورنر اولیگ کیپر کے مطابق ایک سولر پاور پلانٹ کو نقصان پہنچا۔ فروری 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روس یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر کو منظم انداز میں نشانہ بناتا رہا ہے۔
ماسکو کا دعویٰ ہے کہ توانائی کے پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی یوکرینی دفاعی صنعت استعمال کرتی ہے۔
یوکرینی عوام بار بار کی بجلی بندش سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، بعض علاقوں میں پانی اور ہیٹنگ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب، کیف نے بھی اب روسی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، خاص طور پر فوج کے فیول سپلائی نظام میں خلل ڈالنے کے لیے۔ تاہم یوکرین کی کارروائیوں کا اثر روس کی تباہ کاریوں کے مقابلے میں خاصا کم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C