روسی خفیہ ایجنسی نے بی جے پی لیڈر پر خودکش حملے کی سازش ناکام بنا دی، بمبار گرفتار
👁️ 97 بار دیکھا گیا
روسی خفیہ ایجنسی نے بی جے پی لیڈر پر خودکش حملے کی سازش ناکام بنا دی، بمبار گرفتار
ماسکو (ڈیلی اردو) روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو حراست میں لیا ہے، جس کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔
روسی خبر رساں ادارے “اسپٹنک” کے مطابق مبینہ گرفتار دہشت گرد بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک اعلیٰ رکن کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
Задержанный в России террорист-смертник признался, что должен был отомстить в Индии "за оскорбление пророка"https://t.co/XCSdJSNuWF pic.twitter.com/GvcN41034X
— РИА Новости (@rianru) August 22, 2022
“روسی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ،” ایف ایس بی نے روس میں کالعدم بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے ایک رکن کی نشاندہی کی اور اسے حراست میں لیا، جو وسطی ایشیائی خطے کے ایک ملک کا باشندہ ہے، مذکورہ مبینہ دہشت گرد نے بھارتی حکمران حلقوں کے ایک نمائندے خود کش حملے کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔“
بیان میں مزید کہا گیا کہ زیر حراست شخص کو داعش کے ایک رہنما نے ترکی میں خودکش بمبار کے طور پر بھرتی کیا تھا۔
ایف ایس بی نے ایک تفتیشی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں مشتبہ شخص کو یہ اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اس نے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین کے جرم میں دہشت گردی کا ارتکاب کرنا تھا۔
مبینہ دہشت گرد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ “میں 2022 میں روس گیا، اور وہاں سے مجھے بھارت روانہ ہونا تھا۔ بھارت میں مجھے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے کہنے پر پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کرنے پر دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کے لیے تمام ضروری چیزیں دی جانی تھیں۔”
ایف ایس بی نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی میں، اپریل سے جون تک کئی مہینوں کے دوران ٹیلی گرام پر اور استنبول میں ذاتی ملاقاتوں کے دوران تربیت دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C