روسی واگنر گروپ کے سربراہ کو کس نے مارا؟
👁️ 84 بار دیکھا گیا
روسی واگنر گروپ کے سربراہ کو کس نے مارا؟
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نےکرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی گروپ واگنر کے سربراہ ژیوگینی پریگوژِین کی ہلاکت کو ایک روسی سکیورٹی عہدیدارکی کارروائی قرار دیا ہے، روس نے تاہم اس الزام کو رد کیا ہے۔
کرایے کے فوجیوں کی نجی روسی کمپنی واگنر گروپ کے سربراہ ژیوگینی پریگوژِین اگست میں طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، تاہم اس واقعے سے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں اس ہلاکت کا الزام روسی خفیہ ادارے ایف ایس بی کے سابقہ سربراہ اور اب روسی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے 72 سالہ پاتروشیف پر عائد کیا ہے۔ شیف کو صدر پوٹن کے قریبی مشیروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ امریکی اخبار کی اس رپورٹ کے مطابق پریگوژِین کے نجی جہاز کو ایک چھوٹے بم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔
اس رپورٹ کی تیاری کے لیے مغربی انٹیلیجنس حکام کے علاوہ ایک سابقہ روسی خفیہ عہدیدار سے حاصل کردہ معلومات کا حوالہ دیا گیا ہے، تاہم ان ذرائع کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔
روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس بابت کہا کہ انہوں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے تاہم وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، ”ان دنوﺍں وال اسٹریٹ جنرل کو ‘گھٹیا فکشن‘ پسند آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرینی جنگ کے دوران پریگوژِین اور روس کی وزارت دفاع کے مابین شدید تلخی پیدا ہوئی گئی تھی۔ اسی تناظر میں جون کے آخر میں واگنر گروپ نے بغاوت بھی کر دی تھی۔ گو کہ یہ بغاوت انتہائی مختصر وقت کے لیے تھی، تاہم اسے صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیا گیا تھا۔ اس واقعے پر پوٹن سخت برہم تھے۔
اس بغاوت کے ٹھیک دو ماہ بعد ژیوگینی پریگوژِین جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کا الزام صدر ولادیمیر پوٹن پر عائد کیا جاتا رہا ہے، تاہم ماسکو حکومت ان الزامات کو ‘مکمل جھوٹ‘ قرار دیتی ہے۔ پوٹن نے رواں برس اکتوبر میںاشارہ دیا تھا کہ ممکن طور پر یہ طیارہ جہاز میں دستی بم پھٹنے سے تباہ ہوا۔
اس واقعے میں پریگوژِن کے علاوہ واگنر گروپ کے مزید دو اعلیٰ عہدیداروں سمیت پریگوژن کے چار محافظ اور جہاز کے عملے کے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C